تیسری سہ ماہی کا اختتام،ایف بی آر نے ٹیکس اہداف حاصل کرلئے

تیسری سہ ماہی کا اختتام،ایف بی آر نے ٹیکس اہداف حاصل کرلئے
کیپشن: تیسری سہ ماہی کا اختتام،ایف بی آر نے ٹیکس اہداف حاصل کرلئے

ایک نیوز:رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے اختتام پر ایف بی آر نے ٹیکس اہداف حاصل کر لئے

ایف بی آر نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی مدد سے  ٹیکس کی مد میں 6.710 ٹریلین روپے اکٹھے کیے، جو 6.707 ٹریلین روپے کے ہدف سے 3 ارب روپے زائد ہیں ۔ اس پیش رفت کے ساتھ حکومت کو رواں مالی سال میں 9.415 ٹریلین روپے کی وصولی کا ہدف حاصل ہونے کا امکان ہے۔

ایف بی آر کے مطابق رواں مالی سال کا ہدف گزشتہ مالی سال کے 7.2 ٹریلین روپے کے ہدف سے 2.219 ٹریلین روپے یا 30 فیصد زائد ہے۔ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کے تناسب کو 15 فیصد تک بڑھانے اور حکومتی مالی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایف بی آر کی تنظیم نو کے منصوبے کو نافذ کرنا ناگزیر ہے۔ان اہدف کا حصول خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کاوشوں سے ممکن ہوا۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق تنظیم نو کے منصوبے پر عمل درآمد میں رکاوٹ بننے والے قا نونی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔