دعا زہرا کے نکاح کی ویڈیو منظرعام پرآگئی

دعا زہرا کے نکاح کی ویڈیو منظرعام پرآگئی
ایک نیوز نیوز: کراچی سے لاہور جاکر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا اور اس کے خاوند ظہیر احمد کے نکاح کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ظہیر اور دعا ایک صوفے پر بیٹھے ہیں جب کہ ویڈیو میں نکاح خواں کے نکاح پڑھانے کی آواز آرہی ہے، جبکہ دعا کا حق مہر 50 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کچھ سوشل میڈیا صارفین نے دعا زہرا پر سخت تنقید کی اور والدین کے لیے صبر کی دعا کی تو کسی نے ویڈیو منظرِعام پر لانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔



واضح رہےکہ دعا کے والد مہدی کاظمی کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر کی گئی ہے جس میں انہوں نے ایک بار پھر ظہیر احمد پر بیٹی کو اغوا کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔