پنجاب میں سب ویرینٹ ایکس بی بی کا کیس رپورٹ

پنجاب میں سب ویرینٹ ایکس بی بی کا کیس رپورٹ
کیپشن: پنجاب میں سب ویرینٹ ایکس بی بی کا کیس رپورٹ

ایک نیوز: پنجاب ( Punjab ) میں کرونا ( Corona ) وائرس کے سب ویرنٹ ایکُس بی بی ( XBB ) اومی کرون ( Omicron ) کا نیا کیس رپورٹ کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق کرونا کے نئے ویرنٹ کا انکشاف محکمے کی جین سیکونسنگ کے نتیجے میں ہوا۔

موصول اطلاعات کے مطابق صوبے میں کرونا وائرس کے 30 مثبت کیسز پر تحقیق کی گئی، جس کے بعد 5 مثبت کیسز ایکس بی بی اومی کرون ویرینٹ کے نکلے ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مثبت 3 ایکس بی بی اومی کرون ویرینٹ کا تعلق لاہور سے ہے۔ متاثرہ افراد کے حوالے سے حکام نے بتایا کہ ایکس بی بی اومی کرون ویرنٹ والے افراد کی سفری ہسٹری معلوم کررہے ہیں۔ ایکس بی بی ویرنٹ کا پھیلاؤ تیز ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق سنگاپور اور امریکا سمیت 80 ممالک میں ایکس بی بی اومی کرون رپورٹ ہورہا ہے۔ اب تک پاکستان میں ایکس بی بی اومی کرون کے 24 کیسز سامنے آچکے ہیں۔