سیاحوں کی گاڑی پرہاتھی کا حملہ،خاتون ہلاک

سیاحوں کی گاڑی پرہاتھی کا حملہ،خاتون ہلاک
کیپشن: سیاحوں کی گاڑی پرہاتھی کا حملہ،خاتون ہلاک

ویب ڈیسک: افریقی ملک زمبیا میں سیاحوں کو لے جانے والی گاڑی پر ہاتھی کے حملے میں خاتون سیاح ہلاک ہو گئی ۔
افریقی ملک زمبیا میں سیاحوں کے ساتھ افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں ہاتھی کے حملے میں ایک خاتون سیاح ہلاک ہوگئی۔
 زمبیا کا کافیو نیشنل پارک دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہتا ہے جہاں بڑی تعداد میں سیاح آتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وائلڈرنیس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کیتھ ونسنٹ کی جانب سے واقعے کی تفصیلات بتائی گئی کہ کافیو نیشنل پارک آنے والے 6 سیاح گاڑی میں سوار ہوئے، ان کے ساتھ پارک کا ایک نمائندہ بھی تھا جو سیاحوں کو جنگلی حیات کے حوالے سے آگاہی فراہم کرتا ہے۔