ایرانی تیل کی اسمگلنگ کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا

ایرانی تیل کی اسمگلنگ کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا
کیپشن: ایرانی تیل کی اسمگلنگ کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا

ایک نیوز:ملک میں ایرانی تیل کی اسمگلنگ کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا، کسٹمز، پولیس، ضلعی انتظامیہ کے درجنوں افسران بھی ملوث نکلے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں بڑے پیمانے پر ایرانی تیل کی اسمگلنگ کرنے والوں کا نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا۔ کسٹمز اور پولیس سمیت ضلعی انتظامیہ کے درجنوں افسران و اہلکار اس غیرقانونی کام میں سہولت کار نکلے ہیں۔محکمہ داخلہ پنجاب نے رپورٹ کسٹمز حکام کو بھیج دی ہے

، رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخواہ کے 13 روٹس سے ایرانی تیل اسمگل ہوتا ہے۔ ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں 105 اسمگلرز ملوث ہیں۔ شیخوپورہ کے 6، رحیم یار خان کے 6 اسمگلرز ملوث ہیں۔

کسٹمز حکام نے رپورٹ وزیراعظم آفس کو پیش کردی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملتان، ڈی جی خان، راجن پور اور سرگودھا ،بھکر، میانوالی اور خوشاب کے اسمگلرز بھی نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔