اکبر ایس بابر کا سرپرائز :تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن پھر چیلنج

اکبر ایس بابر کا سرپرائز :تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن پھر چیلنج
کیپشن: اکبر ایس بابر کا سرپرائز :تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن پھر چیلنج

ایک نیوز:تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن ایک بار پھر چیلنج کردیئے ہیں ۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابرنے   الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن ایک نیا فراڈ تھا جسے الیکشن کمیشن میں چیلنج کردیا ہے ۔مجھے بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے پاکستان تحریک انصاف نے جو تازہ فراڈ  کیا ہے اسکے خلاف درخواست دینے آئے تھے ہم ۔ہمیں امید تھی کہ یہ پارٹی اپنے ورکروں کو انکا حق دے گی۔جو پارٹی الیکشن میں دھاندلی کا رونا روتی ہے وہ اپنے ورکرز کو بھی حق دیتی انکا منڈیٹ تسلیم کرتی۔

اکبر ایس بابر نےمزید کہاکہ مجھے کہا جاتا ہے آپ نے کیوں نہیں حصہ لیا پارٹی الیکشن میں،میں نے پریس کانفرنس کر کے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین اپنے ایک وکیل مقرر کریں ایک ہم کریں گے،ہم نے 25جنوری کو ایک سیمینار کا انعقاد کروایا تھا اس میں پیشکش بھی کی تھی،مجھے اس انٹرا پارٹی الیکشن سے دور رکھا گیا ہے،2فروری کو پی ٹی آئی کی جانب سے میرے بارے ایک پریس ریلیز جاری کی گئی کہ اکبر ایس بابر پارٹی چھوڑ چکا ہے۔