کیا یوٹیوبرعادل راجہ لندن میں گرفتارہوگئے؟

یوٹیوبرعادل راجہ لندن میں گرفتار
کیپشن: YouTuber Aadal Raja arrested in LondonYouTuber Aadal Raja arrested in London

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر خبر وائرل ہوئی تھی۔ جس کے مطابق پاکستانی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے الزام پر میجر (ر) عادل راجہ کو لندن میں گرفتار کر لیا گیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق عادل راجہ کو گزشتہ روز لندن پولیس نے انکوائری کیلئے بلایا تھا۔سوشل میڈیا پر یہ بھی کہا گیا کہ برطانوی حکام نے میجر (ر) عادل راجہ کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔

عادل راجہ کو پاک فوج کیخلاف عوام میں نفرت پھیلانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا،عائد الزامات کے مطابق وہ سوشل میڈیا پر پاکستانی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مواد شیئر کر رہے تھے۔

گرفتاری کی تردید:

تاہم اب لندن سے مشہور صحافی مرتضیٰ علی شاہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں گرفتاری کی تردید کی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ میٹروپولیٹن پولیس نے کہا ہے کہ ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں کی گئی۔