”لہور لہور اے“ میلہ کے زیرِ اہتمام چیف منسٹر ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ کا انعقاد 

 ”لہور لہور اے“ میلہ کے زیرِ اہتمام چیف منسٹر ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ کا انعقاد 

ایک نیوز: پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کی جانب سے ” لہور لہور اےمیلہ کے زیرِ اہتمام چیف منسٹر ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ کا انعقاد  کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو نے فورٹریس سٹیڈیم میں گھڑ سواری کرکے دو روزہ ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ کا افتتاح کیا۔  کمشنر لاہور محمد علی رندھاو ا نےٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ میں بطور مہمان خصوصی شرکت  کی،تقریب میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے صفی اللہ گوندل اور دیگرافسران نے بھی شرکت کی۔نیزہ بازی کے مقابلے میں جان باز گھڑ سواروں اور گھوڑوں نےشاندار پرفارمنس  دی،گھڑ سوار ناک آوٹ مقابلوں میں نیزہ بازی کا مظاہر ہ کریں گے ۔  

 ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو  کا کہنا ہےکہ چیف منسٹر ٹینٹ پیگنگ چیمپئن  شپ میں 93 سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ملک بھر سے آئے 400 سے زائد ماہرگھڑ سوار چیمپئن شپ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے ،دو روزہ  ٹینٹ چیمپئن شپ 5 نومبر رات 5 بجے  تک جاری رہی گی ۔ ٹینٹ چیمپئن  شپ کی ونرٹیموں میں نعقد کیش  انعامات اور شیلڈز پیش کی جائیں گی۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-11-04/news-1699090196-2064.mp4