فواد چودھری کو ایک مرتبہ پھر گرفتار کرلیا گیا

فواد چودھری کو ایک مرتبہ پھر گرفتار کرلیا گیا

ایک نیوز: سابق وفاقی وزیرفواد چودھری کو ایک مرتبہ پھر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فواد چودھری کو اسلام آباد میں ان کے بھائی فیصل چودھری کے گھر کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

فواد چوہدری کے بھائی فراز چودھری نے تصدیق کی ہے کہ انہیں پولیس اہلکار گھر سے گرفتار کرکے لے گئے، تاہم فواد چوہدری کو کہاں منتقل کیا گیا کچھ نہیں معلوم۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو تھانہ اب پارہ میں درج ایف آئی آر کے تحت گرفتار کیا گیا.فواد چوہدری کے خلاف تھانہ اب پارہ میں 20اگست کو مقدمہ درج تھا.فواد چوہدری پر پی ٹی آئی کی ریلی نکالنے اور سڑکیں بلاک کرنے کا الزام ہے.

فواد چودھری کی اہلیہ کا ٹوئٹ: 

فواد چوہدری کی گرفتاری کی تصدیق ان کی اہلیہ حبا چوہدری نے کردی ہے۔ اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں ںے لکھا کہ فواد چوہدری کو گرفتار کرلیا گیا، فواد چوہدری کو کہاں لے کر گئے ہیں کچھ پتہ نہیں۔