خیبرپختونخوامیں بارشوں سےحادثات،35افرادجاں بحق،رپورٹ جاری

خیبرپختونخوامیں بارشوں سےحادثات،35افرادجاں بحق،رپورٹ جاری
کیپشن: Khyber Pakhtunkhwa accidents due to rains, 35 people died, report continues

ایک نیوز:خیبرپختونخوامیں حالیہ بارشوں سےحادثات میں اب تک 35افرادجاں بحق  اور43 زخمی ہوئےہیں،محکمہ پی ڈی ایم اےنےرپورٹ جاری کردی۔
پی ڈی ایم اےکی رپورٹ کےمطابق خیبرپختونخوامیں بارشوں سےگزشتہ 5 دنوں کے دوران جاں بحق ہونےوالوں میں 25 بچے اور 7خواتین بھی شامل ہیں،46گھر مکمل طور پر تباہ جبکہ 346 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
رپورٹ کےمطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کی ہدایت پر متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا جارہا ہے۔