ڈالر کی پروا زکو لگام، اوقات میں واپس آنے لگا

ڈالر کی پروا زکو لگام، اوقات میں واپس آنے لگا
ایک نیوز نیوز: انٹر بینک میں ڈالر کے قیمت میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 85 پیسے کی کمی دیکھی گئی ہے۔
جس کے بعد ڈالر انٹربینک میں 204 روپے پر ٹریڈ ہورہا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر تیزی سے نیچے آرہا ہے۔ جس سے پاکستانی روپے کی پوزیشن مستحکم ہوئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر کم ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ آخری ٹریڈنگ سیشن میں ڈالر 20 روپے 85 پیسے پر بند ہوا تھا جو اب کم ہوکر 204 رہ گیا ہے۔