عامرخان کی بیٹی اراخان شادی کےبندھن میں بندھ گئی

عامرخان کی بیٹی اراخان شادی کےبندھن میں بندگئی
کیپشن: Aamir Khan's daughter Ara Khan got married

ویب ڈیسک:بالی ووڈ کےمسٹرپروفیکٹ عامرخان کی بیٹی اراخان شادی کےبندھن میں بندھ گئی۔ 
تفصیلات کےمطابق اراخان بالی ووڈسپرسٹارعامرخان اورانکی پہلی اہلیہ رینادتہ کی بیٹی ہیں۔
اراخان اپنےبوائےفرینڈنوپورشکھارےکےساتھ شادی کےبندھن میں بندھ گئی۔سوشل میڈیا پر ارا خان اور نوپور شکھارے کی شادی کے حوالے سے کافی چہ مگوئیاں تھیں اور انٹرنیٹ پر دونوں کی قربت کا کافی ذکر تھا۔
شادی کی اس تقریب کی جو پہلی تصویر سامنے آئی اس میں دولہا شادی کی  دستاویزات پر دستخط کرتے نظر آئے جبکہ دلہن ارا خان انکے ساتھ بیٹھی تھیں۔