فواد خان کی نئی فلم کا پوسٹر جاری

فواد خان کی نئی فلم کا پوسٹر جاری
کیپشن: فواد خان کی نئی فلم کا پوسٹر جاری

ویب ڈیسک: پاکستانی سپر اسٹار فواد خا ن نے نئی فلم ’BEAT‘ کا پوسٹر جاری کردیا۔
ادکار نے ایک طویل عرصے بعد اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئے فلمی پروجیکٹ کا پوسٹر شیئر کرکے مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا۔
 پوسٹر کے ساتھ صرف چھوٹا سا کیپشن دیا ہے جس میں لکھا ہے ‘ہر دھڑکن کی کہانی‘۔
پوسٹر پر فلم کا نام ’بیٹ‘ لکھا ہے اور اسے یکم مارچ کو ریلیز کیا جائے گا، پوسٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ فلم کسی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر نشر ہوگی۔ فلم میں فواد خان کے ساتھ دانیال نعیم، عرفان جونیجو، شاہویر جعفری اور جنید اکرم بھی نظر آئیں گے۔