برائلر کی بڑھتی قیمت پر طارق بشیر چیمہ کی انوکھی منطق

برائلر کی بڑھتی قیمت پر طارق بشیر چیمہ کی انوکھی منطق
کیپشن: Tariq Basheer Cheema's unique logic on rising broiler prices(file photo)

ایک نیوز: برائلر کی بڑھتی قیمت میں بارق بشیر چیمہ نے انوکھی منطق پیش کردی۔ وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے کہا ہے کہ مرغی کی فیڈ خطرناک ہوتی ہے۔ اس لیے لوگ گوشت کھانا چھوڑ دیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی طارق بشیر چیمہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ آٹے اور گندم کی قیمتوں کا تعین صوبائی حکومتیں کرتی ہیں۔صوبوں میں مہنگائی کنٹرول کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔فلور ملز مصنوعی طور پر قیمتوں میں اضافہ کرتی ہیں۔ فلورملز اپنی صلاحیت کے مطابق آٹا نہیں بناتی۔

طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ سندھ نے گندم کی سپورٹ پرائس چار ہزار مقرر کی۔ 

سپورٹ پرائس مقرر کرنے سے پہلے کسان کی لاگت کو دیکھا جاتا ہے۔چار ہزار سپورٹ پرائس پر مزدور آٹا کیسے خریدے گا۔بلاول بھٹو اور وزیر اعظم کی جس دن ملاقات ہو جائے گی اس دن گندم کی قیمت پر مسئلہ حل ہو جائے گا۔

   ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال ایک لاکھ ٹن چینی برآمد کی اجازت دی ،ابھی تک ایک کلو چینی برآمد نہیں کر سکے۔عالمی منڈی میں چینی سستی ہو چکی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد مہنگائی ہمارا مسئلہ نہیں ہے، مہنگائی کنٹرول مسئلہ صوبائی حکومتوں کا ہے۔

طارق بشیرچیمہ کا کہنا تھا کہ اسٹریٹیجک گندم کے ذخائر کو ہاتھ نہیں لگا سکتے۔روزانہ کی بیناد پر فوڈ سیکورٹی کے ذخائر کو دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جی ایم او سویابین زہریلی بیماری ہے ، کینسر ہے ، مرغی کھانا چھوڑ دو،میں مرغی نہیں کھاتا ، گوشت بھی نہیں کھاتا، جی ایم او سویابین کا پولٹری میں استعمال بیماری پھیلا رہا ہے۔

@pti_warrior_kpk کون ہے یہ لوگ کہاں سے آتے ہے یہ لوگ ????????????#pleseviral #plese_tiktok_for_you #سازشیوں_سے_نجات_کا_سال #عمران_خان_ضروری_ہے ♬ original sound - ????????????????????????????????????❤️

یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیردفاع اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماخواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں مارکیٹیں 8 بجے بند کرنے کی بھی انوکھی منطق پیش کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ جہاں پرمارکیٹیں 8 بجے بند ہوتی ہیں وہاں بچوں کی پیدائش میں کمی واقع ہوئی ہے۔