پاکستان میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا آغاز کر دیا گیا

پاکستان میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا آغاز کر دیا گیا
(ایک نیوز نیوز) انتظار کی گھڑیاں ختم ہو گئیں،چین سے لائی گئی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا آغاز ہو گیا ،پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی ، جبکہ حکومت کے مطابق ہر شہری کو مفت ویکسین لگائی جائے گی ۔

پاکستان میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کے علاج کی کوششوں کا آغاز ہو گیا ۔ دوست ملک چین سے ملنے والی ویکسین لگانے کا عمل شروع ،،پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی کے ڈاکٹر کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔

ویکسین لگانے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ چین نے مشکل وقت میں پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑا، دوست ملک کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

دوسری طرف صوبائی محکمہ صحت نے لاہور کے پچیس سرکاری ہسپتالوں میں ویکسین لگانے کے کاؤنٹرز بنا دیئے گئے ہیں ۔ سب سے پہلے ہسپتالوں میں عملے کو ویکسین لگائی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ انتظار گاہ، سکریننگ، ڈیٹا انٹری کے انتظامات بھی مکمل کر لئے گئے ہیں.

پنجاب میں کورونا ویکسین لگانے کے لئے افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ ، صوبائی وزرا اور گورنر پنجاب چودھری محمد سرور بھی شریک ہوئے