چھ سال بعد صلح ہوگئی ،کپل شرما اورسنیل گروورپھر سے ایک ساتھ 

چھ سال بعد صلح ہوگئی ،کپل شرما اورسنیل پھر سے ایک ساتھ 
کیپشن: Kapil Sharma and Sunil Grover reunite for new Netflix show

ایک نیوز :بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما اورسنیل گروور کے درمیان 6سال بعد صلح ہوگئی ، جلد وہ نیٹ فلیکس پر ایک ساتھ کام کرتے ہوئے نظر آئیں گے ۔

تفصیلات کےمطابق کپل شرما اور ٹیٹ فلیکس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک پرومو ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں کپل شرما ،سنیل گروور، کیکوشاردھا،ارچنا پورن سنگھ ،کرشنا ابھیشک ،راجیوٹھاکر ایک ساتھ دکھائی دے رہے ہیں ،ویڈیو میں کپل اعلان کررہے ہیں کہ وہ جلد ہی نیٹ فلیکس اکٹھے نظر آئیں گے ، ایک سو نوے ممالک میں مگرڈاکٹر گلاٹی اور رنکودیوی کے کرداروں سے مشہورہونیوالے سنیل گروورانہیں ٹوکتےہوئے دکھائی دیتے ہیں باقی سب ممالک میں ٹھیک ہےلیکن یہ آسٹریلیا رہنے دیتے ہیں (کیوں کہ آسٹریلیا سے واپسی پر کپل شرما اور سنیل گروور کے درمیان جھگڑا ہوا تھا اور سنیل گروور شو چھوڑ کر چلے گئے تھے )کپل انہیں کہتے ہیں وہ  لوگ بھی ہمارا انتظار کررہے ہیں سنیل کہتے پھر ہم فلائٹ پر نہیں جائیں گے روڈ سے جائیں گے ۔

ویڈیو کے کیپشن میں کپل شرما نے  لکھا کہ دل تھام کر رکھیے، جس گھڑی کا انتظار تھا وہ آگئی، کپل شرما اور سنیل گروور بہت جلد نیٹ فلکس پر ایک ساتھ واپس آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ سنیل گروور بھارتی ٹیلی ویژن انڈسٹری کے بڑے ناموں میں سے ایک ہیں جنہوں نے کامیڈی نائٹ ود کپل اور کپل شرما شو میں مزاحیہ اداکاری کر کے شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔

کپل شرما اور سنیل کے درمیان 2017 میں آسٹریلیا سے بھارت واپسی پر دوران پرواز جھگڑا ہوا تھا۔ کپل شرما نے مبینہ طور پر سنیل گروور سے نا صرف ہاتھا پائی کی تھی بلکہ مغلظات بھی بکی تھیں جس کے بعد سنیل گروور نے ’’دی کپل شرما شو‘‘ چھوڑ دیا تھا۔