امیربالاج قتل کیس میں مزیدملزمان کےنام سامنےآگئے

امیربالاج قتل کیس میں مزیدملزمان کےنام سامنےآگئے
کیپشن: Names of more accused in Amir Balaj murder case came out

ایک نیوز:امیربالاج قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،زیرحر است ملزم احسن شاہ نےدوران تفتیش مزیددوملزمان کانام بتادیا۔
تفصیلات کےمطابق لاہورکےعلاقےچوہنگ میں قتل ہونےوالےامیربالاج قتل کیس میں پکڑے جانے والےملزم نےمزیدانکشاف کردئیےہیں۔
ذرائع کےمطابق بالاج کےقریبی دوست زیرحراست ملزم احسن شاہ نےدوران تفتیش انکشاف کیاہےکہ علی اور ولید نامی دو لڑکے بھی ریکی دینے کے لئے رابطے میں تھے ۔
ذرائع کےمطابق دونوں مبینہ ملزمان پہلے ہی روپوش ہو چکے ہیں، سی آئی اے پولیس دونوں ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔ علی اور ولید بھی بالاج کے دوستوں میں شامل تھے۔
واضح رہےکہ امیربالاج قتل کیس کےمرکزی ملزم طیفی بٹ اورگوگی بٹ ابھی تک گرفتارنہ ہوسکے۔