اسرائیل نے فلسطینیوں کیساتھ مذاکرات مشکل بنادیئے،امریکہ

اسرائیل نے فلسطینیوں کیساتھ مذاکرات مشکل بنادیئے،امریکہ
کیپشن: اسرائیل نے فلسطینیوں کیساتھ مذاکرات مشکل بنادیئے،امریکہ

 ویب ڈیسک: امریکی صدر جوبائیڈن نے کہاہے کہ غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے مذاکرات کو مزید مشکل بنا دیں گے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترجمان وائٹ ہاؤس جان کربی کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور اسرائیلی ، فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور غزہ جنگ بندی سے متعلق امور پر گفتگو کی ۔
وائٹ ہاؤس نے کہا کہ امریکا کی غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر حملے کی مذمت کرتے ہیں،  مسلسل جانوں کا ضیاع انتہائی تشویشناک ہے، غزہ میں شہریوں پر گولیاں چلانے کا واقعہ سنگین ہے، اس تازہ واقعے کی تحقیقات کی ضرورت ہے۔
جان کربی کا کہنا تھا کہ غزہ کی سنگین انسانی صورتحال کو تسلیم کرتے ہیں، جبکہ عارضی جنگ بندی سے ہی مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔