نئے لڑکوں کو موقع دیں گے ، یاسر عرفات

yasir arafat
کیپشن: yasir arafat
سورس: google

ویب ڈیسک : قومی ٹی 20 ٹیم کے ہائی پرفارمنس کوچ یاسرعرفات نے کہا ہے کہ قومی کرکٹر احمد شہزاد اسی طرح پرفارم کرتے رہیں، موقع مل جائے گا۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بیٹر احمد شہزاد پر کچھ سال سے برا وقت چل رہا تھا، لیکن احمد شہزاد اب اچھے ردھم میں ہیں وہ اسی طرح پرفارم کرتے رہیں، موقع مل جائے گا، مزید کہا کہ جو لڑکا پرفارم کرے اس کو اس کا حق ملنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان سے تاحال میری ملاقات نہیں ہوئی۔

یاسر عرفات نے کہا کہ کیمپ میں ماڈرن کرکٹ کھیلنے کی ڈرلز کی گئی، کھلاڑیوں کو بتایا کہ کس طرح ا چھے اسٹرائک ریٹ کے ساتھ کھیلنا ہے، کیمپ میں اچھی بات تھی کہ ڈومیسٹک کے کھلاڑیوں کو بھی بلایا گیا تھا۔

یاسر عرفات کا مزید کہنا تھا کہ آگے جوبھی سیریز ہوگی، کوشش ہوگی نئے لڑکوں کو موقع دیں، کھلاڑی جس طرز کی کرکٹ ڈومیسٹک کھیلتے ہیں، ویسے ہی انٹرنیشنل میں کھیلیں، حسیب اللہ بہت ہی اچھا ٹیلنٹ ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ اعظم خان کو پریکٹس کے دوران گیند لگی ہے لیکن وہ ٹھیک ہیں۔