قومی کرکٹرز کیجانب سے کرسمس کے موقع پر آسٹریلوی کرکٹرز کیلئے تحائف 

قومی کرکٹرز کیجانب سے کرسمس کے موقع پر آسٹریلوی کرکٹرز کیلئے تحائف 
کیپشن: Christmas gifts for Australian cricketers from national cricketers

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم نے کرسمس کے موقع پر آسٹریلوی کھلاڑیوں اور ان کے اہل خانہ کو تحائف پیش کیے ہیں۔

ایکس پر قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود سمیت دیگر کرکٹرز کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہوں نے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کے نیٹ پر پریکٹس سیشن میں مصروف آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز سمیت دیگر کھلاڑیوں کو کرسمس کے تحائف پیش کیے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی طرف سے تحائف دیے جانے پر آسٹریلوی کپتان کمنز نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرسمس کے تحائف اور بچوں کے لیے لولی پاپ بہت اچھے تھے، پاکستان کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں، چند سال پہلے کا دورہ بھی واقعی خاص تھا۔