ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،موقع ملاتوضرورکھیلوں گا،شعیب ملک

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،موقع ملاتوضرورکھیلوں گا،شعیب ملک
کیپشن: T20 World Cup, Shoaib Malik will definitely play if I get a chance

ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان وآل راؤنڈرشعیب ملک نےکہاہےکہ سوچ نہیں رہا اگرموقع ملاتوٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ضرورکھیلوں گا۔
حال ہی میں نجی چینل سےگفتگوکرتےہوئےسابق کپتان شعیب ملک کاکہناتھاکہ اس وقت میری نگاہیں قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ پر ہیں جس کے بعد بی پی ایل اور پی ایس ایل میں کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔
سابق آل راؤنڈرکامزیدکہناتھاکہ عالمی ٹی ٹونٹی کپ کے انعقاد میں ابھی وقت ہے چنانچہ اس بارے میں بعد میں سوچوں گا لیکن بطور پروفیشنل کھلاڑی میں خود کو مکمل طور پر فٹ رکھنے اور بہتر سے بہتر کارکردگی دکھانے کا خواہاں ہوں۔
شعیب ملک کاکہناتھاکہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کے لیے بہترین موقع ہوگا وہ اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے ملنے والے مواقعوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جس سے بین الاقوامی سطح پر ان کو اپنی اہلیت ظاہر کرنے کے بھی مواقع میسر آسکتے ہیں۔