شاہین کوبطورکپتان موقع ملنا چاہیے تھا،ذکااشرف

شاہین کوبطورکپتان موقع ملنا چاہیے تھا،ذکااشرف
کیپشن: شاہین کوبطورکپتان موقع ملنا چاہیے تھا،ذکااشرف

ایک نیوز:سابق چئیرمین پی سی بی ذکاء اشرف کاکہناہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو ہٹانا عجلت میں کیا گیا ہے انہیں بطور کپتان مکمل موقع ملنا چاہئے تھا ۔

سابق چئیرمین پی سی بی ذکاء اشرف کاکہنا ہے کہ رلڈ کلاس بیٹر بابر اعظم کے لئے نیک خواہشات ہیں۔شاہد آفریدی نے مجھے رضوان کو کپتان بنانے کا کوئی مشورہ نہیں دیا تھا ۔کوچیز ملکی ہوں یا غیر ملکی صرف ٹیم کی بہتری کےلئے ہونے چاہئیں ۔

ذکا اشرف کاکہنا تھاکہ گورنر شپ کی باتیں میڈیا میں سنی ہے ابھی تک باضابطہ آگاہ نہیں گیا۔گورنر پنجاب کے حوالے سے پارٹی جو فیصلہ کرے گی وہ اسے قبول کریں گے۔