ن لیگ آج فیصل آباد میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

ن لیگ آج فیصل آباد میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی
کیپشن: ن لیگ آج فیصل آباد میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

ایک نیوز: انتخابی مہم کے سلسلے میں مسلم لیگ ن آج فیصل آباد میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں جلسے کیلئے میدان سج گیا، قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز جلسہ سے خطاب کریں گی۔


پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے، افسران سمیت 1200 سے زائد ملازمین تعینات ہونگے۔

پولیس کی جانب سے جلسہ گاہ کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب کر دیئے گئے ہیں، سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز بذریعہ ہیلی کاپٹر پہنچیں گے۔