لطیف کھوسہ کان لیگ میں شدید اختلافات کادعویٰ

لطیف کھوسہ کان لیگ میں شدید اختلافات کادعویٰ
کیپشن: لطیف کھوسہ کان لیگ میں شدید اختلافات کادعویٰ

ایک نیوز:رہنماسنی تحاد کونسل لطیف کھوسہ نے ن لیگ میں شدید اختلافات کادعویٰ کردیا۔

رہنماسنی تحاد کونسل لطیف کھوسہ  کا عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ قائد ن لیگ نواز شریف کاروبار کرنے آئے تھے۔ پاکستان کو کاروبار کا حب بنایا ہوا اور یہاں سے فائدہ اٹھا کر واپس چلے جاتے ہیں۔

لطیف کھوسہ نے شہبازشریف کوتنقیدکانشانہ بنا تے ہوئے کہنا تھا کہ چھوٹے بھائی نے دھوکہ کیا اور  نوازشریف سے وزارت عظمی چھین لی۔دونوں بھائیوں کا آپس میں جھگڑا چل رہا ہے۔ رانا ثنا اللہ ، خرم دستگیر، جاوید لطیف اور سعد رفیق الگ گروپ ہے۔یہ گروپ کہتا ہے کہ ہم سے حساب لینا ہماری حکومت نہیں ہے۔یہ گروپ کہتا ہے کہ نواز شریف ہوگا تو ہماری حکومت ہو گی۔یہ گروپ شہباز شریف کو تسلیم نہیں کر رہا۔

رہنماسنی تحاد کونسل لطیف کھوسہ کاکہنا تھا کہ شہباز شریف کسی اور کی گود میں بیٹھ کر کسی اور کی فرمائش پر حکومت کر رہا ہے۔ان کا نہ وزیر خزانہ اپنا نہ وزیرِداخلہ ۔