ملکی مسائل کیلئے سیاسی قوتوں کو مذاکرات کرنے چاہئیں ،یوسف رضاگیلانی

مہنگائی بلندسطح پر،غربت کاخاتمہ بھی ترجیح ہونی چاہیے،یوسف رضاگیلانی
کیپشن: Inflation at a high level, ending poverty should also be a priority, Yusuf Raza Gilani

ایک نیوز:چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی نےکہاہےکہ ملکی مسائل کےحل کیلئے سیاسی قوتوں کو آپس میں مذاکرات کرنے چاہئیں۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی کالیڈرزان اسلام آبادسمٹ میں خطاب کرتےہوئےکہناتھاکہ غزہ میں جنگ بندی عالمی ترجیح ہونی چاہیے۔پاکستان کو سیکیورٹی چننلنجز کا سامنا ہے۔موسمیاتی تغیرات کا بھی چیلنج ہے ۔

یوسف رضاگیلانی کامزیدکہناتھاکہ مہنگائی بلند سطح پر ہے۔غربت کا خاتمہ بھی ترجیح ہونی چاہیے۔معاشی معاملات پر مذاکرے ہونا بہت خوش آئند ہے پاکستان کو معاشی چیلنجز کا سا منا ہے ہمیں سیکیورٹی کے مسائل بھی درپیش ہے، سیکیورٹی کے مسائل ناصرف اندرونی ہیں بلکہ بیرونی بھی ہیں ،خودکش دھماکوں، قتل، اغواء اور فون سنیچنگ کی وارداتیں ہمارے ملک میں ایک مسئلہ رہی ہیں۔
چیئرمین سینیٹ کاکہناتھاکہ غزہ میں جنگ کا خاتمہ دنیا کی اولین ترجیح ہونی چاہئے ،ملک میں فروری 2024 کے الیکشن کے بعد وہ سیاسی استحکام نہیں آسکا ،جس کی توقع کی جارہی تھی سیاسی قوتوں کو آپس میں مذاکرات کرنے چاہئیں ،پاکستان کو ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے سنگین مسائل کا سامنا ہے غیر موسمی بارشیں، بڑھتا ہوا ٹمپریچر اور لینڈ سلائڈنگ پاکستان کو بری طرح متاثر کررہا ہے حالانکہ ماحولیاتی آلودگی پھیلانے میں پاکستان کا کردار نہ ہونے کے برابر ہے اس کے باجود پاکستان ماحولیاتی آلودگی سے بہت زیادہ متاثر ہورہا ہے، بین الاقوامی فورمز پر بات کرنے کے باوجود پاکستان کو ماحولیاتی نقصانات سے نمٹنے کیلئے کوئی سپورٹ نہیں ملی۔