راجہ ریاض نے عمران خان اور اہلیہ بشری ٰ بی بی کو کرپٹ قرار دیدیا

 راجہ ریاض نے عمران خان اور اہلیہ بشری ٰ بی بی کو کرپٹ قرار دیدیا
کیپشن: Raja Riaz called Imran Khan and his wife Bushra Bibi as corrupt

ایک نیوز:اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض کاکہنا ہے کہ راجہ ریاض عمران خان نے پیرنی کے کہنے پر جھوٹے پرچے دئیے۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو کرپٹ قرار دیدیا۔


اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض کا ایک نیوز کے  پروگرام ’’جواب دو ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  راجہ ریاض ترین اور عون چودھری کیخلاف بشریٰ بی بی کے کہنے پر انتقامی کارروائیاں ہوئیں۔  فرح گوگی کے بڑے کرپشن سکینڈل ہیں۔ٹرانسفر پوسٹنگ اور تبادلوں پر رشوت لیتی تھیں۔

راجہ ریاض کا مزید کہنا تھا کہ پہلے 6 مہینے میں ہی احساس ہو گیا تھا کہ عمران خان راڈ ہے۔ مدینہ کی ریاست کے جھوٹے دعوے کئے۔ اداروں کی تباہی کا ذمہ دار عمران خان ہے۔ عمران خان کی لائی گئی مہنگائی شہباز شریف کے گلے پڑی۔کوئی کام اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر نہیں کیا۔ عمران خان کے دورمیں ایجنسیاں اسمبلی میں حاضری لگواتی تھیں۔