اداروں کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر ایک اور پی ٹی آئی کارکن گرفتار

اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے پر ایک اور پی ٹی آئی کارکن گرفتار
کیپشن: Another PTI worker arrested for campaigning against institutions on social media(file photo)

ایک نیوز نیوز: سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف پروپینگنڈہ میں ملوث ایک اور پی ٹی آئی کارکن کو آیف آئی اے کرائم برانچ نے گرفتار کرلیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم برانچ نے گتھی سلجھا دی۔ مشہور اداکارہ سائرہ یوسف کے نام سے بنایا گیا ٹوئٹر اکاؤنٹ جعلی نکلا۔ اکاؤنٹ کچھ عرصے سے ریاستی اداروں کےخلاف سرگرم تھا۔

سائرہ یوسف کے اکاؤنٹ کے پیچھے گوجرانوالہ کے علاقے کامونکی سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کارکن میاں نعیم کے ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ اکاؤنٹ سال 2019ء میں اداکارہ کے نام پر بنا اور زیادہ تر صارفین سائرہ یوسف کو پی ٹی آئی کا نمائندہ سمجھتے رہے۔ 

تاہم ملزم گزشتہ کچھ عرصے سے سازشی پروپیگنڈے میں بھرپور کردار ادا کرتا رہا۔ جسے جب ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے گرفتار کیا تو اس نے فوری اعتراف جرم کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم کو کم از کم 7 سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-10-01/news-1664635338-1858.mp4