ایف سی بلوچستان کی انسداد اسمگلنگ کارروائیوں کی سالانہ رپورٹ جاری

ایف سی بلوچستان کی انسداد اسمگلنگ کارروائیوں کی سالانہ رپورٹ جاری
کیپشن: FC Balochistan's annual report on anti-trafficking operations continues

ایک نیوز: ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی دیگر اداروں کے ہمراہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سال 2023 کے دوران انسداد اسمگلنگ کی کارروائیاں کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔ جس کے تحت 3437 میٹرک ٹن چینی، 2441 میٹرک ٹن یوریا کھاد، 324 میٹرک ٹن بیٹل نٹس،71690 لیٹرز ڈیزل اور 1378 میٹرک ٹن گندم کی اسمگلنگ ناکام بنائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سال 2023 کے دوران چینی، یوریا کھاد، گندم اور دیگر غیر قانونی اشیاء کی اسمگلنگ کو ناکام بنا کر ایک بڑی تعداد ضبط کی گئی۔ گزشتہ سال 3437 میٹرک ٹن چینی ، 2441 میٹرک ٹن یوریا کھاد،324 میٹرک ٹن بیٹل نٹس ،71 ہزار 690 لیٹرز ڈیزل اور 1378 میٹرک ٹن گندم کی اسمگلنگ ناکام بناکر یہ اشیاء ضبط کی گئیں۔ 

اسمگلرز یہ اشیاء ٹرکوں اور مسافر بسوں میں چھپا کر اسمگل کر رہے تھے۔ جسے ایف سی بلوچستان کے جوانوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا۔ یہ کارروائیاں ڑوب، پشین، مستونگ، نوشکی، چمن، ڈیرہ اللہ یار اور پاک-افغان سرحدی علاقوں میں کی گئیں۔ تمام اشیاء قبضہ میں لیکر کسٹمز حکام کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ 

چینی و دیگر اشیاء کی اسمگلنگ سے یہ اشیاء ناپید اور مہنگی ہو جاتی ہیں اور لوگوں کو استعمال کیلئے میسر نہیں ہوتی، اسمگلرز اور مفاد پرست ٹولہ احتجاج کرکے اپنی اسمگلنگ کو بچانا چاہتا ہے۔ لیکن ریاست اور عوام دشمن عناصر کا قلع قمع کیا جائے گا۔ 

ایف سی بلوچستان کی جانب سے غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے موثر کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والوں اور اسمگلنگ سے پیدا کردہ مہنگائی سے تنگ عوام کو ریلیف دینے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔