مشرق وسطیٰ میں موجودہ صورتحال خطرناک ہے، امریکی وزیر دفاع

مشرق وسطیٰ میں موجودہ صورتحال خطرناک ہے، امریکی وزیر دفاع
کیپشن: مشرق وسطیٰ میں موجودہ صورتحال خطرناک ہے، امریکی وزیر دفاع

ایک نیوز:امریکی وزیردفاع لائیڈ جے آسٹن نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں موجودہ صورتحال خطرناک ہے، تنازع میں توسیع سے بچیں گے لیکن امریکی دفاع کے لیے ضروری اقدامات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق  امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ  اردن میں حملہ مزاحمتی گروپوں نے کیا، ایران کے علم میں تھا، ابھی یہ واضح نہیں۔ ایران ان مزاحمتی گروپوں کی ٹریننگ اور فنڈنگ کرتا ہے۔  اردن حملے میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا مرحلہ وار جواب دیں گے۔  امریکا کے پاس کئی بار جواب دینے کی صلاحیت موجود ہے۔  اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان بڑا تنازع نہیں دیکھتے۔  ایران حوثی گروپ کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کرے۔ حالیہ واقعات کے بعد شام و عراق سے امریکی فوجیوں کا انخلا زیرغور نہیں۔

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ واشنگٹن کو اردن میں گزشتہ ہفتے ہونے والے مہلک حملے کا کثیر الجہتی جواب دیا جائے گا۔  مشرق وسطیٰ میں یہ ایک خطرناک لمحہ تھا لیکن واشنگٹن وسیع تر تنازعے سے بچنے کے لیے کام کرے گا۔