اسرائیلی وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر

اسرائیلی وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر
کیپشن: اسرائیلی وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر

ویب ڈیسک :اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی گئی۔ 

تفصیلات کےمطابق سابق آرمی چیف سمیت 9 افراد کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیتن یاہو پر فوجداری مقدمات ہیں، وہ وزیراعظم کے عہدے پر نہیں رہ سکتے۔رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کیخلاف درخواست سابق آرمی چیف سمیت 9 افراد نے مشترکہ طور پر دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیتن یاہو پر فوجداری مقدمات ہیں، وہ وزیراعظم کے عہدے پر نہیں رہ سکتے۔

درخواست گزاروں کا مزید کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکے غزہ جنگ میں ذاتی مفادات ہیں۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ اور ظالمانہ حملوں میں اب تک 27 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔