وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کو دھمکی آمیز خط کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی۔
ایڈووکیٹ ذوالفقار بھٹہ نے سپریم کورٹ میں تحقیقات کیلئے درخواست دائر کر دی۔ انہوں نے وزیراعظم کی جانب سے دکھائے گئے خط کی تحقیقات کا حکم دینے کی استدعا کی۔
درخواست گزار نے کہا کہ عوام کو ذہنی تنائو سے نکالنے کیلئے فوری مداخلت کی ضرورت ہے، دھمکی آمیز خط اتنہائی حساس اور سنجیدہ معاملہ ہے، اس خط کو متعلقہ سول اور فوجی قیادت کو بھجوا کر تحقیقات کروائی جائیں۔