وزیراعظم کےحکم پرایف بی آرمیں بڑےپیمانےپراکھاڑپچھاڑ

وزیراعظم کےحکم پرایف بی آرمیں بڑےپیمانےپراکھاڑپچھاڑ
کیپشن: Prime Minister's orders in FBR large-scale crackdown

ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف کےحکم پرفیڈرل بورڈآف ریونیوکےاعلیٰ افسران کوعہدوں سےہٹادیاگیا۔
ذرائع کےمطابق وزیراعظم کے حکم پر ایف بی آر کے 12 اعلیٰ افسران کو عہدوں سے ہٹادیا گیا،گریڈ 21 اور 22 کے 12 افسران عہدوں سے فارغ، خدمات ایف بی آر ایڈمن پول کے سپرد کردی گئیں۔ایف بی آر نے سینئر افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

  نوٹیفکیشن کےمطابق ایف بی آر گریڈ 22 کے افسر اور ممبر کسٹمز اکاؤنٹنگ مکرم جاہ انصاری کی خدمات ممبر ایڈمن پول کے سپرد، ممبر آئی آر پالیسی آفاق قریشی کی خدمات بھی ایڈمن پول کے سپرد کردی گئیں، ممبر کسٹمز آپریشن ڈاکٹر فرید اقبال قریشی کو ایڈمن پول بھجوا دیا گیا،شاہ بانو خان ڈی جی آئی او سی او کو ممبر ایڈمن پول بھیج دیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں کہاگیاڈاکٹر فرید اقبال قریشی ممبر کسٹمز آپریشن کو ممبر ایڈمن پول بھیج دیا گیا، طارق مصطفیٰ خان اوراحمد رؤف ڈی جی لاء اینڈ پراسیکیوشن کی خدمات ایڈمن پول کے سپرد جبکہ حیدر علی دھریجہ چیف کمشنر کراچی، محمد اعظم شیخ ڈی جی انٹرنل آڈٹ کو ممبر ایڈمن پول بھجوادیاگیا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق چیف کلکٹر اپریزمنٹ کراچی محمد سلیم کی خدمات ممبر ایڈمن پول کے سپرد ، ایف بی آر چیف کمشنر آر ٹی او کراچی ٹو عبد الوحید اوکیلی کی خدمات بھی ممبر ایڈمن پول کے سپرد، چیف کمشنر آر ٹی او اسلام آباد خورشید مروت کی خدمات بھی ممبر ایڈمن پول کے سپرد کردی گئیں۔
وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑنےتصدیق کردی کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مختلف عہدوں سے ہٹائے جانے والے افسران کی تعداد 25 ہوگئی ۔