بلاول بھٹوکاکوئٹہ میں پہلاپاورشو،یوم تاسیس کا جلسہ آج ہوگا

 بلاول بھٹوکاکوئٹہ میں پہلاپاورشو،یوم تاسیس کا جلسہ آج ہوگا
کیپشن: بلاول بھٹوکاکوئٹہ میں پہلاپاورشو،یوم تاسیس کا جلسہ آج ہوگا

ایک نیوز: یوم تاسیس جلسے میں شرکت کیلئے بلاول بھٹو زرداری آج شام کوئٹہ پہنچیں گے،بلاول بھٹو کے ہمراہ پارٹی سینئر قائدین بھی کوئٹہ پہنچیں گے۔
تفصیلا ت کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے یوم تاسیس جلسے سےمتعلق آج صوبائی قائدین کے ساتھ اجلاس بھی طلب کیا ہے،بلاول بھٹو زرداری ہائیکورٹ بار وکلاء سے بھی خطاب کرینگے۔بلاول بھٹو زرداری دورہ بلوچستان میں اہم سیاسی شخصیات سے بھی ملاقات کرینگے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا اپنے سیاسی کیریئر کے دوران بلوچستان میں یہ پہلا بڑا پاور شو ہونے کے ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی کی 56 سالہ تاریخ میں یومِ تاسیس پر کوئٹہ میں جلسہ کرنے کا یہ پہلا موقعہ ہے۔
مبصرین کے مطابق ’ایوب سٹیڈیم کے بڑے میدان کو سرد موسم میں بھرنا اور جلسے کو کامیاب بنانا پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت کے لیے ایک بار پھر چیلنج ثابت ہو گا۔‘
پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر چنگیز جمالی کہتے ہیں کہ ’اس تاریخی جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے پیپلز پارٹی کی قیادت سے لے کر نچلی سطح کے کارکن تک سب پُرجوش اور پرعزم ہیں۔‘
’جلسےکی کامیابی کے لیے بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔ ایوب سٹیڈیم میں کم سے کم 20 ہزار کرسیاں لگائی جائیں گی۔ صوبے کے کونے کونے سے کارکن اور عام لوگ جلسے میں شرکت کریں گے۔‘’جلسے سے بلاول بھٹو زرداری کے علاوہ آصفہ بھٹو اور دیگر مرکزی قائدین بھی خطاب کریں گے اور یہ بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی الیکشن مہم کا باقاعدہ آغاز ہو گا۔‘
چنگیز جمالی کہتے ہیں کہ ’اس سیاسی پاور شو سے ہم یہ ثابت کریں گے کہ بلوچستان پیپلز پارٹی کا ہے اور آئندہ انتخابات میں ہم یہاں سے کامیابی حاصل کر کے دکھائیں گے۔‘