فلسطین کو آزاد اور خود مختار ریاست کا درجہ دینے کی قرار داد منظور

فلسطین کو آزاد اور خود مختار ریاست کا درجہ دینے کی قرار داد منظور
کیپشن: فلسطین کو آزاد اور خود مختار ریاست کا درجہ دینے کی قرار داد منظور

ایک نیوز :اقوام متحدہ نے فلسطین کو آزاد اور خود مختار ریاست کا درجہ دینے کی قرار داد منظورکرلی ۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں فلسطین کے حقوق کو وسعت دینے کی قرارداد کو زبردست حمایت کے ساتھ منظور کیا گیا ،143 ممالک نے قرارداد کےحق میں ووٹ دیا، 9 نے مخالفت کی اور 25 نے ووٹ نہیں دیا۔

اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر ریاض منصورنے کہا کہ اگر آپ ہماری آزادی کی حمایت نہیں کرتے تو آپ امن کی حمایت نہیں کرتے، فلسطین میں35ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید،80ہزار معذور، 20 لاکھ بے گھر ہو چکے ہیں اور سب کچھ تباہ ہو چکا ہے، اسرائیل کا فلسطینوں کو تباہ اور بے گھر کرنے منصوبہ تبدیل نہیں ہوا،  دنیا بمشکل فلسطینی عوام کے خلاف کارروائیوں کی ظالمانہ اور وسیع نوعیت کو سمجھنے لگی ہے،  اسرائیلی وزیراعظم اپنی سیاسی بقا کو یقینی بنانے کے لیے مزید ہزاروں فلسطینیوں کو شہید کرنے کے لیے تیار ہے، رفح میں لاکھ 14 فلسطینی حیران ہیں کہ کیا وہ آج زندہ رہیں گے اور آگے کہاں جائیں گے، ہم نے اقوام متحدہ کا چارٹر نہیں لکھا، ہم نے بین الاقوامی قوانین نہیں بنائے، ہم نے صرف بین الاقوامی قوانین کو فلسطینیوں پر لاگو ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔