زندگی گزارنے کیلئے پاکستان سستا ترین ملک، ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس

زندگی گزارنے کیلئے پاکستان سستا ترین ملک، ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس

 ایک نیوز: ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس کے مطابق زندگی گزارنے کیلئے پاکستان دنیا کا سستا ترین ملک ہے۔

رپورٹ کے مطابقورلڈ آف اسٹیٹسٹکس کی طرف سے 139 ملکوں کی فہرست شیئر کی گئی جس میں پاکستان کو سرفہرست رکھا گیا۔ سستے ملکوں کی فہرست میں ٹاپ ٹین ملکوں میں جنوبی ایشیا کے چار ملک شامل ہیں۔

فہرست کے مطابق پاکستان پہلے، سری لنکا دوسرے ، نیپال تیسرے،کولمبیا چوتھے، لیبیا پانچویں، جنگ زدہ یوکرین آٹھویں، کرغیزستان نویں اور طویل عرصے سے خانہ جنگی کا شکار شام دسویں نمبر پر رہا۔

پاکستان میں رہن سہن کے اخراجات 294 ڈالر، سری لنکا316 ڈالر، نیپال 385 ڈالر، افغانستان397 ڈالر، لیبیا اور انڈیا میں 416 ڈالر ہیں۔

 ادارہ شماریات کے مطابق موجودہ مالی سال فی کس آمدن 1568 ڈالر رہی جو گزشتہ مالی سال میں 1766 ڈالر تھی۔