پاک چین تعاون کو سبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، ترجمان جینی وزارت خارجہ

پاک چین تعاون کو سبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، ترجمان جینی وزارت خارجہ
کیپشن: پاک چین تعاون کو سبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، ترجمان جینی وزارت خارجہ

ایک نیوز :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاک چین تعاون کو سبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق  ترجمان جینی وزارت خارجہ نےبشام حادثے پر رد عمل دیتے ہوئے کہاکہ چین پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی اور اس کے عوام کی زندگیوں کو بہتر بنانے کیلئے  کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا،  ہم پاکستان کے ساتھ کام کرنے اور ممالک کے لوگوں کو مزید فوائد پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں،  چین داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر دہشت گردا حملے کی شدیدالفاط میں مذمت کرتا ہے۔

ترجمان جینی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ ہم قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔  دہشت گردی انسانیت کی مشترکہ دشمن ہے، عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ وہ دہشت گردی کا مقابلہ کرے اور ایسے سانحات کو دوبارہ رونما ہونے سے روکے،  چین اور پاکستان دہشت گردوں کو ان کی ہولناک کارروائی کی قیمت چکانے کے لیے پرعزم اور تیار ہیں۔