سدھو موسے والے کے گانے کو یوٹیوب سے کیوں ہٹایا گیا؟ وجہ سامنے آگئی

سدھو موسے والے کے گانے کو یوٹیوب سے کیوں ہٹایا گیا؟ وجہ سامنے آگئی
ایک نیوز نیوز: معروف بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے بعد ان کے ریلیز ہونے والے گانے ایس وائی ایل کو بھارت میں یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا ہے۔
یہ گانا بھارت کے علاوہ دیگر ممالک میں یوٹیوب پردیکھا اور سنا جا سکتا ہے۔ ۔ بھارتی حکومت نے اس گانے کوغیر قانونی قراردیتے ہونے رپورٹ کی جس کے بعد یہ گانہ بھارتی ریجن سے ہٹایا دیا گیا ہے۔ اس گانے میں بھارتی پنجاب میں پانی کے مسائل اور خالصتان تحریک کے رہنماوں کا ذکر ہے۔ اس کے علاوہ گانے میں سکھوں کا جھنڈا بھی دکھایا گیا ہے۔ 23 جون کو ریلیز ہونے والا یہ گانا دیکھتے ہی دیکتھے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مشہور ہو گیا تھا۔ جس کے بعد بھارتی حکومت نے یہ گانا بھارت میں بین کروادیا۔