بیس کلوگرام چرس برآمد، پولیس کی بڑی کاروائی

بیس کلوگرام چرس برآمد، پولیس کی بڑی کاروائی
سیالکوٹ(ایک نیوز نیوز ) سیالکوٹ میں پٹرولنگ پولیس کی بڑی کاروائی،پسرور ستراہ روڈ پر موٹر سائیکل رکشہ سے 20 کلوگرام چرس برآمد کر لی،2ملزم گرفتار،تفتیش شروع.

سیالکوٹ پسرورستراہ روڈ پرپٹرولنگ پولیس نےکاروائی کرتے ہوئےمشکوک موٹرسائیکل رکشہ سےدوران تلاشی 20 کلوگرام چرس برآمدکرکے 2 ملزم محمد وکیل اورمحمدظپیرکوگرفتارکرلیا۔گرفتارہونیوالےملزموں سے تفتیش جاری ہے۔

پٹرولنگ پولیس کا کہنا ھے کہ ملزمان شیخوپورہ سے پھل کی پیٹیوں میں منشیات لیکر آرہے تھے،اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس عتیق الرحمن بھی موقع پر پہنچ گئے،پٹرولنگ پولیس کا کہنا ھے کہ گرفتار ہونے والے ملزموں سے تفتیش کی جارھی ھے، اور ان کی نشاندھی پر مزید ملزموں کی گرفتاری متوقع ہے۔