سینیئر قانون دان شاہ خاور پی سی بی کے چیف الیکشن کمشنر مقرر

سینیئر قانون دان شاہ خاور پی سی بی کے چیف الیکشن کمشنر مقرر
کیپشن: سینیئر قانون دان شاہ خاور پی سی بی کے چیف الیکشن کمشنر مقرر

ویب ڈیسک: سینئرقانون دان ایڈوکیٹ شاہ خاور پی سی بی کے چیف الیکشن کمشنر تعینات کردیے گئے، نگران وزیراعظم انوار کاکڑ نے منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کے چیٸرمین کے الیکشن کے لئے سینٸر قانون دان شاہ خاور کو پی سی بی کا چیف الیکشن کمشنر تعینات کردیا گیا ہے اور نگراں وزیراعظم انوار کاکڑ نے اس کی منظوری دے دی ہے۔

وزرات بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے شاہ خاور کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق پی سی بی الیکشن کمشنر تین ماہ کی مدت کے لیے تعیناتی کیے گیے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ایڈووکیٹ شاہ خاور پی سی بی کا بورڈ آف گورنرز مکمل ہونے پر الیکشن کرواٸیں گے، اور وہ انتخابی عمل کو شفاف بنائیں گے۔

نوٹیفیکشن کے مطابق چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی کے لیے چار فروری 2024 تک کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔