انڈونیشیا کی روہمالیا نے نئی تاریخ رقم کردی

انڈونیشیا کی روہمالیا نے نئی تاریخ رقم کردی
کیپشن: انڈونیشیا کی روہمالیا نے نئی تاریخ رقم کردی

ویب ڈیسک:خواتین ٹی20 انٹرنیشنل میں انڈونیشیا کی روہمالیا نے نئی تاریخ رقم کردی
منگولیا کے خلاف ٹی20 انٹرنیشنل میں روہمالیا نے بغیر کوئی رن دیے 7 وکٹیں لے لیں۔17 سالہ آف اسپنر کے 3 اوورز اور 2 بالز میں ایک رن بھی اسکور نہ ہوا۔
روہمالیا کسی بھی فارمیٹ کی کرکٹ میں بغیر رن دیے 7 وکٹیں لینے والی پہلی بولر ہیں۔یہ ویمن ٹی 20 انٹرنیشنلز میں تاریخ کی سب سے بہترین بولنگ فگرز  ہیں۔
روہمالیا کی تباہ کن بولنگ کی بدولت منگولیا کی ٹیم 24 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔