نامور ٹک ٹاکر حریم شاہ کو دھمکیاں موصول

 نامور ٹک ٹاکر حریم شاہ کو دھمکیاں موصول
کیپشن:  نامور ٹک ٹاکر حریم شاہ کو دھمکیاں موصول

ویب ڈیسک: ٹک ٹاکر حریم شاہ کو دھمکیاں ملنے پر لندن پولیس اسکاٹ لینڈ یارڈ کی جانب سے سکیورٹی فراہم کردی گئی۔
حریم شاہ نے دھمکیوں پر پولیس سے رابطہ کیا تھا اور پولیس کو بتایا کہ ان کا پیچھا کیا جارہا ہے اور انہیں بلیک میل کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔
ٹک ٹاکر کی کچھ ویڈیوز اور تصاویر گمنام اکاؤنٹس سے سوشل میڈیا پر پچھلے ہفتے جاری کی گئی تھیں۔
واضح رہے کہ برطانوی پاکستانیوں کے ایک گروپ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ حریم شاہ نے مانچسٹر میں 6 ہزار پاؤنڈچوری کیے اور وہ لندن فرار ہوگئیں۔