ایک نیوز:وکلاپرپولیس تشددلاٹھی چارج کےخلاف وکلاکاجنرل ہاؤس اجلاس آج طلب کرلیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق لاہور میں سول عدالتوں کی تقسیم اور وکلاء کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات کے معاملہ پر احتجاجی ریلی پر پولیس کے تشدد اور لاٹھی چارج کے 8 مئی سے عدالتی بائیکاٹ جاری ہے۔
لاہور ہائیکورٹ بار میں آج وکلا کا جنرل ہاؤس اجلاس ہو گا، جنرل ہاؤس اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔
واضح رہےکہ لاہور بار نے آج پھرہڑتال کی کال دے رکھی ہے۔