ایچی سن کالج سے دوسرا بڑا استعفیٰ 

ایچی سن کالج سے دوسرا بڑا استعفیٰ 
کیپشن: ایچی سن کالج سے دوسرا بڑا استعفیٰ 

ایک نیوز :ایچی سن کالج کے پرنسپل ایم اےتھامسن مائیکل کے بعد  منیجمنٹ کمیٹی کے سینئر ممبر سید بابر علی نے بھی استعفیٰ دیدیا۔
تفصیلا ت کے مطابق استعفیٰ دیتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ اپنی صحت اور بڑھاپے کی وجہ سے میں بورڈ اور منیجنگ کمیٹی سے استعفیٰ دے رہا ہوں ۔ایچی سن کالج کے ساتھ میری وابستگی 1934 سے ہے میں نے ایک طالب علم کے طور پر شمولیت اختیار کی۔ مجھے 1934 سے تمام پرنسپلز کے ساتھ بات چیت کرنے کی سعادت نصیب ہوئی ہے۔ میری خواہش اور دعا ہے کہ ایچی سن پاکستان کی قیادت کا گہوارہ بنے رہے۔

اس سے قبل  پرنسپل ایچی سن کالج نےاستعفیٰ دیا،مائیکل تھامسن نے بورڈ آف گو رنر ز کے ممبران کیساتھ اختلافات کی بنیاد پر استعفیٰ دیا،پرنسپل ایچی سن کالج ایم اےتھامس مائیکل نے اسٹاف کے نام خط لکھا۔ خط میں لکھاکہ سکول میں جانبدارنہ معاملات اور سیاسی مداخلت کی وجہ سےاستعفیٰ دیا،گورنر ہاؤس کے جانبدارانہ معاملات نے گورننس کو خراب کیا ،بعض افراد کی تعیناتی کیلئے ترجیحی سلوک پر اصرار کیا جاتا ہے ۔
خط میں مزیدلکھاکہ سرکاری ملازمت کیلئےصائمہ احدچیمہ نےگورنرپنجاب کوپرنسپل کےفیصلےکےخلاف درخواست دی تھی،صائمہ احد چیمہ کا دو سال قبل اسلام آباد تبادلہ ہو گیا تھاصائمہ احدچیمہ نے بچوں کی سیٹ کے لیے اور بچوں کی فیس معافی کی درخواست دی تھی،پرنسپل نے صائمہ احد چیمہ کی درخواست کی منظوری نہیں دی، گورنر پنجاب نے بچوں کی تین سال کی فیس معاف کردی ،گورنر نے سکول سیٹ ریزرویشن کے حوالے سے تین سال تک فیس معافی کی پالیسی جاری کر دی۔