چھری چل گئی ، اسٹامپ پیپرز کی قیمت میں تین سے 10 گنا اضافہ

stamp papers price hike
کیپشن: stamp papers price hike
سورس: google

ایک نیوز : اسٹامپ ڈیوٹی ایکٹ میں ترامیم، اسٹامپ پیپرز کی قیمت میں تین سے 10 گنا اضافہ کردیا گیا ۔ حکومت کو 4 ارب کی اضافی آمدن حاصل ہوگی ۔

پنجاب حکومت نے اسٹامپ ڈیوٹی ایکٹ کے شیڈول ون میں ترامیم کر دی ہیں جس کے بعد سٹامپ پیپر کی قیمت 100 سے بڑھا کر 300 روپے کردی گئی ہے۔

پراپرٹی کی فروخت پر معاہدے کے لیے 12 سو روپے کی بجائے تین ہزار روپے کی قیمت مقرر کردی گئی۔

کسی بھی معاہدے کے لیے سٹامپ پیپر کی ڈیوٹی تین ہزار سے 30 ہزار روپے مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

پاور آف آٹارنی یا مختار نامہ  کے لیے استعمال ہونے والے سٹامپ پیپرز پر ڈیوٹی کی فیس دو ہزار روپے سے تین ہزار کردی گئی ہے۔

طلاق کے لیے سٹامپ پیپر ڈیوٹی کی مد میں 100 روپے سے ایک ہزار روپے فیس  مقرر کر دی گئی ہے۔

  بورڈ آف ریونیو ذرائع کے مطابق نگران کابینہ نے اسٹامپ ڈیوٹی میں شیڈول ون میں ترامیم  کا آرڈیننس جاری کرنے کی اجازت دے دی  ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال میں اساٹمپ ڈیوٹی پر شیڈول ون میں کی گئی ترامیم  سے 4 ارب کی ذرائع آمدن حاصل ہوگی۔

 تاہم ابھی نوٹی فیکیشن جاری نہیں ہوا ،شیڈول ون میں ترامیم کا آرڈیننس جاری کرنے کے میٹنگ منٹس آنے کے بعد فوری نوٹیفیکشن جاری کیا جائیگا ۔