سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان کراچی میں سپردخاک

سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان کراچی میں سپردخاک
کیپشن: سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان کراچی میں سپردخاک

ویب ڈیسک: پی سی بی کے سابق چیئرمین اور سابق سیکرٹری خارجہ شہر یارخان کو کراچی میں سپردخاک کردیا گیا۔
شہریار خان ہفتہ کو طویل علالت کے بعد لاہورمیں  89 برس کی عمرمیں انتقال کرگئے تھے، شہریارخان کی نماز جنازہ ان کی آبائی رہائش گاہ بھوپال ہاؤس ملیر سٹی میں ادا کی گئی جس میں ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، سابق سیکریٹری خارجہ  نجم الدین شیخ، سابق ٹیسٹ کپتان وسیم باری، سرفراز احمد و دیگر نے شرکت کی۔
تدفین کے موقع پر ایم کیو ایم کی رہنما سابق ڈپٹی ناظم کراچی نسرین جلیل، رکن قومی اسمبلی  آسیہ اسحاق، پروفیسر اعجاز احمد فاروقی اور نواب گھرانوں کی شخصیات، سفارت کار و دیگر بھی موجود تھے تاہم  کوئی حکومتی فرد موجود نہ تھا اور نہ ہی اس  سطح پر کسی نے نمائندگی نہیں کی۔