عماد وسیم کی سینٹرل کنٹریکٹ میں عدم دلچسپی

عماد وسیم کی سینٹرل کنٹریکٹ میں عدم دلچسپی
کیپشن: عماد وسیم کی سینٹرل کنٹریکٹ میں عدم دلچسپی

ویب ڈیسک:عماد وسیم نے سینٹرل کنٹریکٹ میں عدم دلچسپی ظاہر کردی صرف عمدہ کھیل پیش کرنے کے خواہاں ہیں۔
عماد وسیم نے گزشتہ روز ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کر دیا اور وہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کریں گے، ان کی گذشتہ روز پی سی بی کے سی او او سلمان نصیر اور چیف سلیکٹر وہاب ریاض سے ملاقات ہوئی۔
ذرائع کے مطابق عماد نے واضح کر دیا کہ وہ صرف اس صورت میں اپنا فیصلہ تبدیل کریں گے جب انھیں کم از کم ورلڈکپ تک کھلانے کی یقین دہانی کرائی جائے گی، اس پر وہاب نے انھیں کہا کہ ایسا ہی ہوگا۔