ٹک ٹاک کی چیف آپریٹنگ آفیسر5سال کی خدمات کےبعدمستعفی ہوگئیں

ٹک ٹاک کی چیف آپریٹنگ آفیسر5سال کی خدمات کےبعدمستعفی ہوگئیں
کیپشن: Tik Tok's Chief Operating Officer resigned after 5 years of service

ایک نیوز:دنیا کی معروف ترین ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی چیف آپریٹنگ آفیسر وینیسا پاپاس نے5سال کی خدمات کےبعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹک ٹاک کی چیف آپریٹنگ آفیسر وینیسا پاپاس5 سال کی خدمات کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں۔
سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے پیغام میں وینیسا پاپاس نے کہاکہ ٹک ٹاک پر حاصل ہونے والی تمام کامیابیوں کو دیکھتے ہوئے میں محسوس کرتی ہوں کہ آگے بڑھنے اور اپنے کاروباری جذبےپر دوبارہ توجہ مرکوز کرنے کا صحیح وقت ہے۔


دوسری جانب ٹک ٹاک کی ملکیتی کمپنی بائٹ ڈانس کے چیف ایگزیکٹیو شو چیو نے اعلان کیا کہ ’ والٹ ڈزنی کو ’ میں20 سالہ تجربہ رکھنے والی زینیا موچا ٹک ٹاک میں بطور چیف برانڈ اور کمیونیکیشن آفیسر شامل ہوں گی۔
شو چیو نے بتایا کہ ٹک ٹاک کے چیف آف سٹاف ایڈم پریسر آپریشنز کے سربراہ بنیں گے اور مواد کی نگرانی کریں گے۔