امیتابھ بچن ایک بار پھر عالمی وبا کا شکار

amitabh bachan test corona positive
کیپشن: amitabh bachan test corona positive

ایک نیوز نیوز: بالی ووڈ اداکارامیتابھ بچن 2 سال بعد ایک بار پھرعالمی وبا کورونا کا شکار ہو گئے ہیں۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر متحرک رہنے والے سپر اسٹار امیتابھ بچن نے اپنے مداحوں کو ٹویٹ میں اس بات کی اطلاع دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ لیجنڈ نے درخواست کی کہ جو لوگ مجھ سے قریب رہے یا جنہوں مجھ سے ملاقاتیں کی ہیں ان سے درخواست کی جاتی ہے کہ براہ کرم اپنا کورونا ٹیسٹ کروالیں۔

امیتابھ بچن نے اپنے ٹویٹ میں یہ نہیں بتایا کہ وہ ہسپتال میں ہیں یا گھرپرہی قرنطینہ کررہے ہیں۔

امیتابھ بچن اس سے قبل جولائی 2020 میں بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں اور تب انہیں ممبئی کے لیلا وتی اسپتال میں زیرعلاج رکھا گیا تھا۔

واضع رہے کہ امیتاب بچن کی فلمیں جلد سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہیں۔ اداکار کی آنے والی فلموں میں ایان مکھرجی کی براہمسترا پارٹ ون، شیوا، گڈ بائے، اونچائی اور پروجیکٹ شامل ہیں۔