ڈرامہ سیریل”ہمسفر“نےکیریئرکی کامیابی میں اہم کرداراداکیا،فوادخان

ڈرامہ سیریل”ہمسفر“نےکیریئرکی کامیابی میں اہم کرداراداکیا،فوادخان
کیپشن: The drama serial "Humsafar" played an important role in the career success of Fawad Khan

ویب ڈیسک: پاکستان شوبزانڈسٹری کےمشہورومعروف اداکارفوادخان نےکہاہےکہ ڈرامہ سیریل”ہمسفر“نے میرے کیریئر کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے لیکن اگر مجھے دوبارہ یہ ڈرامہ کرنے کا موقع ملا تو میں نہیں کروں گا۔
تفصیلات کےمطابق حال ہی میں اداکارفوادخان نےایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی ،جس میں اداکارنےاپنےکیریئرسےمتعلق گفتگوکی۔
اداکارفوادخان کاکہناتھاکہ جب مجھےڈرامہ ’ہمسفر‘ کی آفر ہوئی تھی تو میں نے اس ڈرامے میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا، مجھے تین بار اسی ڈرامے کی آفر ہوئی تھی اور میں نے دو بار انکار کردیا تھا۔
اداکار کامزیدکہناتھاکہ اس ڈرامے کی کہانی منفرد نہیں تھی، دیگر ڈراموں کے جیسی کہانی تھی، اسکرپٹ پڑھنے کے بعد بھی مجھے ڈرامے کی کہانی نے متاثر نہیں کیا تھا۔
فوادخان کاکہناتھاکہ یہ ڈرامہ صرف پیسوں کی خاطر کیا تھا جبکہ یہ ڈرامہ اپنی کاسٹ اور اپنے گانے کی وجہ سے مقبول ہوا تھا، ڈرامے کی مقبولیت میں کہانی کا کوئی کردار نہیں۔
اداکارکامزیدکہناتھاکہ اس ڈرامے نے میرے کیریئر کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے لیکن اگر مجھے دوبارہ یہ ڈرامہ کرنے کا موقع ملا تو میں نہیں کروں گا۔
واضح رہے کہ 2011ء میں ٹیلی ویژن اسکرین پر مقبولیت کے کئی ریکارڈ توڑنے والے ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ میں فواد خان اور ماہرہ خان کی اداکاری آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہے، یہ ڈرامہ پاکستان سمیت بھارت اور بنگلادیش میں بھی کافی مقبول ہوا تھا۔