صدرمملکت نے آئی جی پنجاب عثمان انورکوہلال امتیازعطاکردیا

صدرمملکت نے آئی جی پنجاب عثمان انورکوہلال امتیازعطاکردیا
کیپشن: صدرمملکت نے آئی جی پنجاب عثمان انورکوہلال امتیازعطاکردیا

ایک نیوز:صدر مملکت آصف زرداری نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو ہلال امتیاز عطا کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عثمان انور نے بحیثیت انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب پولیس کی از سر نو تنظیم سازی اور دوررس اصلاحات کیں۔ پولیس خدمات کی فراہمی، تھانوں کی الیکٹرانک مانیٹرنگ، شہداء پولیس کے خاندانوں کی فلاح و بہبود اور انکو روزگار کی فراہمی کے حوالے سے اس اعزاز کا حقدار ٹھہرایا گیا۔انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انسدادِ دہشت گردی کے زمرے میں ڈاکٹر عثمان انور کی کاوشیں انتہائی اہم ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈاکٹرعثمان انور نےمعاشرے کے محروم طبقات خصوصاً خواجہ سراؤں، خواتین، بچوں اور ضعیف افراد کی مرکزی دھارے میں شمولیت ڈاکٹر عثمان انور کے کار ہائے نمایاں ہیں۔خدمات عامہ کے شعبے میں ڈاکٹر عثمان انور کی شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔